ایم کیو ایم کے مفرور کارکن کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی میں ایم کیو ایم لندن کے ڈیفنس کلفٹن سیکٹر سے تعلق رکھنے والے لاپتہ کارکن آصف حسین صدیقی عرف آصف پاشا کی 16 ماہ بعد تشدد زدہ لاش گزشتہ شب شہر قائد کے علاقے جمالی پل سمیرا چوک کے قریب جہاڑیوں سے برآمد ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق آصف کو گزشتہ برس 22 فروری کو نامعلوم مسلح افراد گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا، سیکیورٹی اداروں نے ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے دفاتر پر ہونے والے حملے میں آصف پاشا کو مفرور قرار دیا تھا جبکہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ایم کیو ایم لندن کے خلاف کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بڑے آپریشن کا آغاز
آصف پاشا کی تشدد زدہ لاش ملنے کی اہل خانہ نے بھی تصدیق کردی جس کے بعد ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ کا فرنٹ مین گرفتار، تعلق ایم کیو ایم لندن سے
