اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان سنی تحریک کوسیاسی جماعت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
فیصل آباد کے 7صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے وا لے سنی تحریک کے امیدواروں کو ان کا پارٹی نشان دینے کی بجائے بطور آزاد امیدوار نشانات الاٹ‘6امیدواروں کو ٹیبل لیمپ جبکہ ایک کو انتخابی نشان ڈھول الاٹ کر دیا گیا۔
پاکستان سنی تحریک فیصل آباد کے کنوینر پروفیسر محمد آصف رضا قادری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نامناسب رویہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔