مردم شماری میں‌ اگر خواتین کو نہیں‌ گننا تو اس کا نام تبدیل کردیں، بانی ایم کیو ایم

لندن: ایم کیو ایم کے بانی نے کراچی میں جاری مردم شماری اور اب تک کے اعداد و شمار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹک ٹاک پر جاری ایک بیان میں بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں جاری مردم شماری پر انجمنوں، تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے آوازیں اٹھائیں، اس بار بھی کراچی کے ساتھ دھاندلی کی جارہی ہے اور اصل مردم شماری نہیں ہورہی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مردم شماری میں صرف مردوں کو گنا جارہا ہے اور اس بات کی تصدیق ادارہ شماریات کے حکام نے بھی ہمارے ساتھیوں سے کی اور بتایا کہ عورتیں اس گنتی میں شمار نہیں ہیں۔

بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ مردم شماری میں اگر مردوں کو ہی بطور انسان شمار کرنا ہے تو پھر اس کا نام عوام شماری رکھ دیں، عورتوں کو شمار نہ کرنا ظلم اور ناانصافی ہے، اس شمار میں بچوں کو بھی شامل کیا جائے۔

الطاف حسین نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے میں کوئی تفریق نہ کی جائے، اگر درست شماری نہیں کی گئی تو مستقبل میں اس کا بہت بھیانک انجام ہوگا، عوام اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

بانی ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ مردم شماری میں اب تک دیڑھ کروڑ مردوں کو گنا جاچکا، تقریبا اتنی ہی خواتین اور بچے بھی ہیں، کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: