اسلام آباد: پاکستان میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات سابق وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعظم شہباز شریف،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، اداکارہ ماہرہ خان اور سابق کرکٹ کپتان وسیم اکرم کے فالوورز کی تعداد میں اچانک کمی ہو گئی ہے ۔
بی بی سی کے مطابق جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قیادت سنبھالی ہے تب سے ہی وہ بوٹس یا جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کے خلاف کریک ڈان کے عزم کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اسی لیے بعض ٹوئٹر صارفین فالوورز میں کمی کو ایلون مسک کے اسی اقدام سے جوڑتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
عمران خان کے ٹوئٹر اکانٹ کا سوشل بلیڈ پر جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ ایک کروڑ 19 لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والے عمران خان کے فالوورز میں جمعے کی شام 11 ہزار آٹھ سو سے زائد فالوورز کی کمی دیکھنے میں آئی۔
شہباز 8 ہزار اور مریم نواز 14 ہزار 6 سو فالوورز سے محروم ہوگئے۔بلاول بھٹو کے فالوورز جمعہ کو 3534 فالوورز کم ہوئے تو ہفتے کی صبح تک مزید 2900 سے زیادہ مزید کم ہوگئے۔
وسیم اکرم کے بھی تین ہزار آٹھ سوسے زیادہ فالوورز کی تعداد محض ایک ہی روز میں کم ہوئی۔تین ملین فالوورز رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے فالوورز بھی ڈھائی ہزار کے قریب کی کمی آئی۔ فالوورز کی کمی کا شکوہ سب سے زیادہ صحافیوں اور اینکروں نے کیا۔