واشنگٹن: امریکی محکمہ داخلہ نے جند اللہ اور بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
امریکی اعلامیے کے مطابق امریکا نے بی ایل اےکا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ جند اللہ کو بھی دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا۔
فہرست میں نام آنےپردونوں تنظیمیں امریکامیں دہشتگرد تصورکی جائیں گی، امریکی فہرست میں شامل دونوں تنظیموں کےاثاثہ جات بھی منجمد کئےجائیں گے۔ یاد رہے کہ بی ایل اے پاکستان میں پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہے، امریکا نے بی ایل اےکا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔
امریکی محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کو چینی قونصلیٹ اور گوادر حملے کے بعد سے مانیٹر کیا جارہا ہے، اسی باعث اُسے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
دوسری جانب وزارتِ خارجہ پاکستان نے امریکی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق پاکستان میں بی ایل اے 2006سے کالعدم تنظیم ہے، بی ایل اے نے حال ہی میں ملک میں کئی دہشتگرد حملے کئے، امریکی اقدام کےبعد امید ہے بی ایل اے کیلئےزمین مزیدتنگ ہوگی، امید ہےتنظیم کےسہولت کاروں اور مالی معاونین کا بھی احتساب ہو گا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بی ایل اے کو بڑھاوا دینےوالوں کوبھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
