Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری | زرائع نیوز

ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا، جسے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی منظوری کے بعد آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے شیڈول کی سمری منظوری کےلئے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ضمنی انتخابات کرانے کےلئے تین تاریخیں ارسال کی گئی ہیں اور 8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی الیکشن کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 30 سے زائد (قومی اسمبلی کے 11 اور صوبائی اسمبلی کے 19 سے زائد) حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، ان میں این اے 35، این اے 53، این اے 60، این اے 63، این اے 65، این اے 69، این اے 103، این اے 124، این اے 131 اور این اے 243 شامل ہیں۔