Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زور دار دھماکے کے بعد آسمان سے بڑا پتھر آگرا | زرائع نیوز

زور دار دھماکے کے بعد آسمان سے بڑا پتھر آگرا

بھکر پر اسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا سے چار کلو وزنی پتھر گرا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے پتھرکو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے علاقے کنیال میں کالے رنگ کا پتھر فضا سے گرنے سے گونج اور اور زور دار دھماکہ ہوا ابرآ الود موسم کے دوران تیز گونج اور دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کی اکثریت واقعے کی تحقیق کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے آبادی کے قریب جانور چرانے والے افراد کی نشاندہی پر کالے رنگ کا عجیب و غریب پتھر پایا گیا جس کے گرنے سے زمین میں گڑھا پیدا ہو گیا ۔علاقہ نمبر دار اعجاز حسین نے بتایا کہ پتھر گرنے سے پیدا ہونی والی گونج اور دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی تا حال معمہ حل نہیں ہو سکا ،علاقے میں چہ مگوئیاں شروع پولیس تفتیش کر رہی ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔