لاہور: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے عمران علی شاہ کے شہری پر تشدد کا ازخود نوٹس لے لیا۔
جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران عمران علی شاہ کی جانب سے شہری داؤد چوہان پر تشدد کا از خود نوٹس لیا۔
جسٹس ثاقب نثار نے تشدد کا نشانہ بننے والے شہری سے متعلق 3 دن میں رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔
https://zaraye.com/why-karachi-citizen-accept-apologize-pti-law-mark/
چند روز قبل تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے اسٹیڈیم روڈ کے قریب ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کا کہنا تھاکہ گاڑی والا انہیں گالیاں دے رہا تھا، اسے مارا نہیں صرف دھکا دیا تھا۔
