Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سی ویو کراچی پر "ایم کے پی کلچرل نائٹ" کا اہتمام | زرائع نیوز

سی ویو کراچی پر “ایم کے پی کلچرل نائٹ” کا اہتمام

کراچی: ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان کے بانی مرحوم سید سہیل احمد ہاشمی کی ہمشیرہ اورگروپ کی چیئرپرسن محترمہ ثنا ارسلان کی جانب سے سی ویو عبدالستار ایدھی روڈ کراچی میں “ایم کے پی کلچرل نائٹ” کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر سیاست دان ڈاکٹرفاروق ستار اپنی اہل خانہ کے ہمراہ کے ساتھ ساتھ اینگروگروپ کے ڈائریکٹر طارق لکھیر، پارک لین اسپتال کے سی ای او اور چئیرمین ڈاکٹر محمد اجمل صدیقی ، گوہر گروپ آف کمپنیزکے چئیرمین محمد حنیف گوہر، بلز اینڈ بلز کے سی ای او اوربانی محمد انتظارالدین، ایچ ایم ار گروپ کے سی ای و محمد حسین پردیسی مسٹر اینڈ مسز صمد حبیب، مسٹر اینڈ مسز راشد جان محمد، مسٹر اینڈ مسز عمار موتین، مس شمین خان، ذیشان الطاف لوہیا، مس بشریٰ خان، ندیم آر ملک، اور مشیر الحق عباسی نے مہمانان خصوصی کے طورپرشرکت کی۔

ایم کے پی کارپوریٹ گروپ پاکستان کی جانب سے سرپرست انیس یونس صدر ثاقب گڈ لک، صدر سندھ چیپٹر فیضان واحد، صدر ڈپلومیٹ چیپٹر نصرت، جنرل سیکریٹری ساجد حنیف، سی ایف او یحییٰ وصی، سینئر نائب صدر رزاق پردیسی، اور خواتین چیپٹر کی صدر طلعت شان بھی تقریب میں شامل ہوئے۔

قوالی کی اس تقریب میں پانچ سو زائد افراد نے شرکت کی جن میں حکومت کے افسران کے ساتھ ساتھ شہر کی بزنس کمیونٹی، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ، زرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد بھی شامل تھے جنہوں نے پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے شہر میں ایسی مزید مثبت سرگرمیاں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔