کراچی میں سردی کی لہر کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی: شہر قائد میں سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے 36 گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں آج رات اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں سرد ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث دن کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔