اسلام آباد: پیمرا نے ملک بھر میں غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ پیمراکےسینئر افسران کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس چیئرمین پیمرا محمدسلیم بیگ کے زیرصدارت پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں گزشتہ روز ہوا۔
اجلاس میں پیمرا کے سینئر ڈائریکٹر جنرلز اور تمام علاقائی دفاتر کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ادارے کے انتظامی اور مالیاتی امور سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے افسران سے خطاب میں پیمرا قوانین پر عملدرآمد کرانے پر زور دیا۔
انہوں نے اس امر کو بھی یقینی بنانے کی تلقین کی کہ غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ / سی لائن کی خریدو فروخت اور ترسیل کو سختی سے روکا جائے کیونکہ ان پر دیکھا جانے والا مواد ہماری مذہبی، معاشرتی اور سماجی اقدار اور معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ چیئرمین پیمرا نے زور دیا کہ ہمیں اپنی توانائیاں اس غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے میں صرف کرنی چاہئیں۔
انہوں نے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کئے کہ غیر مہذ ب مواد کی تقسیم کے لئے صفر رواداری کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں۔چیئرمین پیمرا نے تمام افسران کو ادارے کے وقار کی بہتری کیلئے مثالی کارکردگی کاعملی مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔
انہوں نے پیمراافسران سے کہا کہ وہ پیمرا قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ اورمشاورت یقینی بنائیں اور پیمرا لائسنس یافتگان سے مکمل تعاون کو یقینی بناتے ہوئے اس انڈسٹری کا مستقبل تابناک بنائیں۔
اجلاس میں فاٹا کے ضم اضلاع میں ایف ایم ریڈیو لائسنسنگ انڈر سروڈ ایریا میں کیبل لائسنسنگ اور