Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹوٹ پھوٹ کا آغاز! تحریک انصاف پنجاب کے 20 اراکین نے علیحدہ گروپ بنا لیا | زرائع نیوز

ٹوٹ پھوٹ کا آغاز! تحریک انصاف پنجاب کے 20 اراکین نے علیحدہ گروپ بنا لیا

لاہور: پنجاب اسمبلی میں منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے 20 اراکین نے اسمبلی پارلیمانی پارٹی میں اپنا علیحدہ گروپ بنا کر کام شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق گروپ میں لیہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن سردار شہاب الدین نے بتایا کہ گروپ میں ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان،گلریز افضل چن ،کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہوانی سمیت دیگر ارکان شامل ہیں۔

گروپ میں شامل اراکین کا زیادہ تر تعلق گوجرانوالہ ، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان سے ہے، اراکین نے اپنے حلقوں اور علاقوں کو مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد فارورڈ بلاک بنایا۔