Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل واؤڈا کی مشکلات میں‌ اضافہ، نااہلی کی درخواست دائر | زرائع نیوز

فیصل واؤڈا کی مشکلات میں‌ اضافہ، نااہلی کی درخواست دائر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست امن ترقی جماعت کے چیئرمین فائق شاہ نے درج کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کرایا، جس کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے لہذا ایسے شخص کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینیٹرز کو نااہل قرار دے چکی، جبکہ فیصل واؤڈا بھی دہری شہریت کے حامل ہیں اور انہیں نے آئین کے شق کی خلاف ورزیاں بھی کیں۔

12 کروڑ روپے قرض کی عدم ادائیگی، سعودی کمپنی کی درخواست پر فیصل واؤڈا کو عدالتی طلبی کا نوٹس

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اُس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ11 جون 2018 کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے اور کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی۔ فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

نیب فیصلے سے قبل ہی فیصل واؤڈا کو کلین چٹ