پاکستان کیلئےآغا خان یونیورسٹی کی اہم خدمات ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آغا خان یونیورسٹی کئی دہائیوں سے سندھ حکومت کی قابل اعتماد شراکت دار رہی ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس شراکت داری میں مزید پائیداری آئی ہے۔پاکستان میں کورونا وبا کا جب پہلا کیس سامنے آیا تو اس حوالے سے بہت سے سوالات نے جنم لیا جن کے جوابات کی کھوج میں آغا خان یونیورسٹی کے ماہرین نے اہم کردار ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے چالیس ویں یومِ تاسیس اور 2022 کے جلسہ تقسیمِ اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کووڈ 19 کی وبا کے دوران سندھ حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ اور اس کی مختلف اقسام کے حوالے سے آغا خان یونیورسٹی کے ڈیٹا پر انحصارکیا۔حالیہ سیلاب جیسا سیلاب پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں گزارا جس نے ہرطرف تباہی برپا کردی ۔

آغا خان یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ طلبا نے سیلابی صورتحال میں بے پناہ خدمات انجام دیں۔ کراچی کے دشوارترین علاقوں میں ویکسی نیشن تک رسائی بڑھانے سے لے کر دیہی سندھ میں اساتذہ کی تربیت تک اے کے یو کا اہم کردار ہے،اے کے یو معاشرے کی کسی مخصوص کمیونٹی کے لیے خدمات انجام نہیں دے رہا بلکہ پاکستان کے مجموعی مفاد کیلئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اے کے یو صرف پاکستان میں خدمات انجام نہیں دے رہا بلکہ افغانستان، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا اور برطانیہ میں بھی ان کے کیمپس اور اسپتال موجود ہیں، جن طلبا نے آغا خان یورنیورسٹی سے ڈگری حاصل کی ہے وہ ان کے روشن مستقبل کی ایک اہم سیڑھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: