ٹی سی ایف انتظامیہ کرونا کو مذاق سمجھنے لگی، حکومتی احکامات ماننے سے انکار، اسکولوں‌ میں‌ ایس او پیز کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں‌ جاری

ٹی سی ایف انتظامیہ کا کرونا پھیلانے کا مشن؟ حکومتی احکامات ماننے سے انکار، اسکولوں‌ میں‌ ایس او پیز کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں‌ جاری

کراچی: غیر سرکاری فلاحی تنظیم TCF ٹی سی ایف، دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے شہر قائد میں قائم سیکنڈری اسکول تاحال کھلے، ایس او پیز کے بغیر تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو سنجیدہ نہ لیتے ہوئے اور سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود ٹی ایس ایف انتظامیہ نے کراچی میں قائم سیکنڈری اسکولز میں کلاسز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جہاں کرونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد بالکل نظر نہیں آرہا۔

ٹی ایس ایف کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’سیکنڈری اسکول کھلا ہوا ہے، جہاں طالب علم اور اساتذہ بغیر احتیاطی تدابیر کے ساتھ آرہے ہیں، انتظامیہ نے بندش کے باوجود ملیر کے ضلعی کیمپس میں ملازمین کی مٹینگ بھی طلب کی ہے‘۔

طالب علموں کے والدین اور ٹیچرز ایک طرف تو کرونا سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں مگر دوسری طرف وہ انتظامیہ کے احکامات کو ماننے سے انکار نہیں کرسکتے کیونکہ اس انکار پر انہیں نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ٹیچرز اور طالب علموں کے والدین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کا نوٹس لے اور بچوں جانوں کو محفوظ بنائے‘۔

والدین کے خدشات کے بعد جب ذرائع نمائندے سے ٹی سی ایف انتظامیہ سے رابطہ کر کے مؤقف لینے کی کوشش کی تو بمشکل رابطے کے بعد افسر نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کسی بھی بات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ بالخصوص شہر قائد میں برطانوی قسم کا کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ صوبے بھر میں بھی کرونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبہ بھر میں سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

زیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس معنقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر، جامعات، اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں اور سیکریٹریز صرف ضروری اسٹاف دفتر بلائیں گے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

رمضان المبارک میں نہایت مناسب قیمت پر اپنے اشتہارات شائع کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: