عامر کو ٹیم میں واپسی کے لئے گرین سگنل مل گیا

کراچی :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے ٹیم کے دورازے کھلے ہوئے ہیں البتہ عماد اور شرجیل کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیلکٹر ہارون رشید نے کہا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں قومی سلیکٹرز یاسرحمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، پی ایس ایل اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: