لاہور: شائقین کرکٹ نے حارث رؤف کی اہلیہ مزنہ مسعود ملک کو ٹیم کیلئے خوش قسمت قرار دیدیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حارث رؤف نے 4 کیوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، اس میچ میں کوئی بائولر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا۔
حارث گراؤنڈ پر اپنی پرفارمنس سے چھائے رہے وہیں انکی اہلیہ مزنہ مسعود ملک نے وی آئی پی گیلری سے شائقین کی توجہ مبذول کرائی، وہ کئی مرتبہ شوہر کی کارکردگی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھی گئیں۔
شائقین نے مزنہ کو حارث کے لیے خوش قسمت قرار دیا کیونکہ اس نے پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
