کراچی: مردم شماری میں کراچی کی گنتی سے متعلق سیاسی جماعتوں کے احتجاج کےبعد کراچی کی آبادی میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
ڈائریکٹر شماریات سندھ منور علی گھانگرو کا کہنا ہےکہ کراچی کی آبادی میں 16 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا، کراچی ڈویژن میں 1 کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار 244 افراد کو گنا گیا،
آبادی میں شرح اضافہ 10.32 فیصد تک پہنچ گیا، اضافہ عید کےبعد ہونے والی توسیع میں ہوا۔