معروف صحافی نجم سیٹھی نے گزشتہ دنوں چینل 24 پر شروع ہونے والے نئے ٹی وی شو میں یہ خبر بریک کی تھی کہ بنی گالہ میں پھڈا پڑ چکا تھا اور گھر چھوڑ کر جارہی تھیں مگر کسی کے سمجھانے پر وہ رک گئیں البتہ حالات کشیدہ ہیں۔
نجم سیٹھی نے اس شو میں کہیں بھی عمران خان یا بشریٰ بی بی کا اپنی زبان سے نام نہیں لیا البتہ جب اینکر نے نام دہرائے تو انہوں نے ہاں میں سر ہلا دیا۔
نجم سیٹھی کی خبر بریک ہونے پر چینل 24 سمیت گروپ کے دیگر چینلز کو بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے لاہور سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے بھی کیے گئے، کیبل آپریٹرز نے کسی کی ہدایت پر نشریات بند کردیں۔
دوسری جانب حکومت پاکستان یا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چینل کی بندش کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔ آیا کہ یہ سرکاری سطح پر بند کیا گیا یا پھر ۔۔۔۔۔۔
دو روز قبل ایکسپریس چینل کے صحافی نے عمران خان سے رابطہ کیا اور ازدواجی زندگی سے متعلق سوال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم دونوں جب تک زندہ ہیں ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی میرے لیے سب سے بڑی نعمت ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی گزشتہ سال فروری میں ہوئی تھی۔
اس شادی کی اطلاعات پہلے سامنے آگئی تھی مگر اس وقت پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب سے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ابھی عمران خان نے ابھی بشریٰ بی بی کو شادی کا پیغام بھیجا ہے۔
یہ عمران خان کی تیسری جبکہ بشریٰ بی بی کی دوسری شادی ہے۔
اس بارے میں بشریٰ بی بی نے ستمبر 2018 میں اپنے پہلے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان سے شادی ان کی عدت کے 7 ماہ گزرنے کے بعد ہوئی تھی۔
https://twitter.com/SidrahMemon1/status/1111711561725431808
