مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائشی امور کی نگران کمیٹی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ عمارتوں اورمکانوں کے پرمٹ جاری کرانے کے لیے درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کی کردی گئی ہے۔
اب یہ درخواستیں مزید چند تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ حجاج کے رہائشی امور کی نگران کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عمارتیں مقررہ معیار کی ہونا ضروری ہیں جن کی تصدیق مکہ بلدیہ اورشہری دفاع کے منظورشدہ کنسلٹنگ انجینئرنگ فرمز سے کرائی جائے۔
رہائشی امورکی کمیٹی نے کہا کہ حجاج کی رہائش کےلئے جوعمارتیں فراہم کی جائیں گی ان کے لئے بنیادی شرائط متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جا چکی ہیں جن میں حفاظتی امورکومقدم رکھا گیا ہے۔
