Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خالد محمودکا رمیز راجا کے بیان پر ردعمل | زرائع نیوز

خالد محمودکا رمیز راجا کے بیان پر ردعمل

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ رمیز راجہ نے جیسے بتایا اتنے برے حالات بھی نہیں تھے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر بار نئی حکومت آنے کے بعد نیا کرکٹ بورڈ کا سربراہ آنے کے خلاف ہوں کیونکہ کام کرنے والے کو ٹائم ملنا چاہیے۔

خالد محمود نے کہا کہ کئی کھلاڑیوں پر الزامات لگے لیکن کسی کے خلاف ثبوت نہیں آئے، عامر سہیل کا نام میرے ذہن میں آرہا ہے لیکن وہ بالکل کلیئر تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کھلاڑیوں پر اور الزامات لگے، ملک قیوم نے معاملے کی تحقیقات کیں، کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی گئیں، وسیم اکرم اور کچھ لوگوں کو اہم عہدے نہ دینے کی سفارش کی تھی۔