Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
'چارلی ہیبڈو' میں خامنہ ای کے خلاف پھر کارٹون شائع | زرائع نیوز

‘چارلی ہیبڈو’ میں خامنہ ای کے خلاف پھر کارٹون شائع

برسلز: فرانس کے توہین آمیز کارٹونوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور اخبار چارلی ہیبڈو نے دوسری بار ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کے خلاف کارٹون شائع کیے ہیں۔

ایران کے بارے میں اس طرح کے کارٹون شائع کرنے اور مہسا امینی کے ایشو کی حمایت کرنے پر ایران اور اس کے اتحادیوں نے دو روز پہلے چارلی ہیبڈو سے احتجاج کیا تھا۔اسی طرح ایرانی رہبر کے بارے میں کارٹونوں کی اشاعت کے باعث یہ اخبار پچھلے ہفتے ہیکنگ کی کوشش کا بھی نشانہ بن چکا ہے۔

چارلی ہیبڈو کے ایڈیٹر ‘رس’ نے لکھا ہے کہ ‘ ملا لوگ اخبار سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ ان کے لیڈر کے کارٹون بنائے گئے ہیں۔”رس’ نے بدھ کو کی اشاعت کا حصہ بنائے گئے اسی طرح کے کارٹونوں کے حوالے سے کہا ہے’ اپنے اوپر ہنسنا کبھی بھی ظالموں کو پسند نہیں رہا۔’