Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے معاہدوں کی اجازت دیدی | زرائع نیوز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے پاکستان سمیت متعدد ممالک سے معاہدوں کی اجازت دیدی

ریاض : سعودی عرب کی کابینہ نے توانائی، صحت اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف محکموں کو متعدد ممالک کے ساتھ معاہدوں کا اختیار دیا ہے۔

اس موقع پر مملکت کے اندر روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے بھی اختیار دیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران سوڈان، کیوبا اور سیرالیون کے ساتھ طے پانے والے ایک درجن معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق معاہدوں کا مقصد باہمی تعاون کے ذریعے مشترکہ مفادات کا حصول ممکن بنانا ہے۔وزیر مملکت اور قائم مقام وزیر میڈیا ڈاکٹر عصام بن سعد نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کیے گیے بیان میں کہا ہے کہ سعودی کابینہ نے سوڈان کے سیاسی عمل کے آخرے مرحلے میں داخل ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔کابینہ نے مملکت کے سوڈانی عوام اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے سوڈان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے ہونے والی کوششوں کی توثیق کی۔

نیز پاکستان کو سیلاب کی مد میں فراہم کی جانے والی امداد میں اضافہ کے معاملے پر بھی غور کیا۔ڈاکٹر عصام بن سعد نے مزید کہا کہ سعودی کابینہ نے حج 2023 کے لیے کووڈ 19 کے باعث لگی پابندیوں کے خاتمہ کا خیر مقدم کیا ہے کہ اب عازمین حج کی پہلے والی تعداد بحال ہو سکے گی۔سعودی کابینہ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں میں محکمہ توانائی، محکمہ پانی اور زراعت، وزارت صحت کو پاکستان سمیت بالترتیب جمہوریہ ایکوڈار، جمہوریہ کولمبیا، جمہوریہ کیوبا اور جمہوریہ ازبکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔