بالائی سوات میں مئی کے مہینے میں برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دیر بالا : بالائی سوات میں برف باری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا مئی کے مہینے میں برف باری دیکھنے کیلیے سیاح کالام پہنچ گیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

آج کالام اور بالائی علاقوں میں مئی کے مہینے میں برف باری سے جنت نظیر وادی کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا اور30 سال بعد کالام میں ہونے والی برف باری دیکھنے کیلیے ملک بھر سے سیاح جنت نظیر وادی میں پہنچ گئے اور برف باری سے خوب محظوظ ہورہے ہیں ۔

بالائی علاقوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے پیش نظر ڈی آئی جی ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے فوری طور پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کی اور آنے والے سیاحوں کی کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا۔

برف باری کے بعد بالائی سوات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور جنت نظیر وادی کی رونقوں کو چار چاند لگ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: