استنبول : ترک اداکار براک ڈینیز کی شاہ رخ خان کے مشہور انداز میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
براک ڈینیز آج کل فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام ایک تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی آئے ہوئے ہیں۔
اداکار کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں ایک تقریب کے دوران میزبان کی فرمائش پر شاہ رخ خان کے مشہور انداز میں بھارتی اداکار کی نئی فلم پٹھان کے گانے جھومے جو پٹھان پر دونوں باہیں پھیلا کر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ترک اداکار کی جانب سے شاہ رخ خان کے انداز کو کاپی کرنے کی کامیاب کوشش پر خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/Cr515rxNMvb/?utm_source=ig_embed&ig_rid=695beeeb-1383-44c1-84af-070229ca856d&ig_mid=8438370D-E612-4B2F-8327-42438EDE681F