ممبئی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پھر ٹوئٹر پر واپس آگئیں، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کےلیے پیغام بھی جاری کردیا۔ کئی ماہ تک معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر پر کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہوگیا۔
ٹوئٹر پر کنگنا کا اکاؤنٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے۔ حال ہی میں کنگنا کی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ان کے اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا۔ اکاؤنٹ کے ذریعے ہر خاص و عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’یہاں واپس آکر اچھا لگا
