Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر حامی بھری: عائشہ عمر | زرائع نیوز

فیصل کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر حامی بھری: عائشہ عمر

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھر لی تھی؟۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’منی بیک گارنٹی‘‘میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا انہوں نے فیصل قریشی کا کالج سے لے کر اب تک تمام کام دیکھا ہے اس لیے کام کے معاملے میں ان پر بھروسہ کرنا آسان ہو گیا ہے۔

فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیریا اکرم اور شایان فاروقی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔