کراچی : احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹری میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔
ہفتہ کو سماعت کے موقع پررہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی احتساب عدالت پیش ہوئے تاہم عدالت نے عدالتی کارروائی کے بغیرسماعت ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ آج حسب عادت میں عدالت میں پیش ہوا ہوں،گزشتہ کئی برس سے جھوٹے مقدمے میں پیش ہورہا ہوں جن کو رکھا گیا ہے میرے جانے بعد کسی وزیر نے نوکری سے برطرف نہیں کیا اگرملازمین تنخواہ لے رہے تو وہ سروس بھی دے رہے ہیں۔
