لاہور: معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار نے جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔انسٹا گرام پر اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے سے متعلق ہوئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
مذکورہ گفتگو میں اداکارہ کے شوہر نے حرا پر بیٹے کی تربیت کے لیے زور دیا تھا اور کہا تھا کہ جوتے لگاؤ۔بعدازاں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے بھی حرا مانی کی گفتگو کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا وہ بھی جلد اپنے شوہر خواجہ خضر حسین کیساتھ ایسی ہی نوک جھوک کی خواہشمند ہیں۔
صحیفہ نے اپنی اسٹوری میں حرا مانی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھاکہ انہیں حرا کی مزاحیہ گفتگو بہت پسند آئی بعدازاں حرامانی کی جانب سے بھی انسٹا گرام پر صحیفہ کی تعریف میں ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں اداکارہ نے خدا سے صحیفہ کو بھی اولاد جیسی خوشی سے نوازنے کی دعا کی۔
