نیوریارک: امریکی کامیڈین جیریمی میکل للّن نے بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کو فتح ملنے پر اپنا دورہ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی کامیڈین نے اعلان کیا کہ بھارت میں ہونے والے انتخابات میں مودی کی جیت کی وجہ سے وہ اپنا دورۂ بھارت ملتوی کررہے ہیں۔
جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ اپنا بھارت کا پانچ ہفتوں پر مشتکل دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اب وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت ےسے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر آجائیں۔
امریکی کامیڈین کے اس اقدام پر بھارتیوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور اُن کے خلاف مہم شروع کردی۔ یاد رہے کہ بھارت میں لوک سبھا یعنی ایوانِ زیریں کے انتخابات پانچ مراحل میں ہوئے جس کے نتائج کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے 350 نشستیں اپنے نام کیں اور اب کو تنہاء حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مئی کو مودی نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
Because of Modi’s victory in the elections I have decided to cancel my upcoming 5-week tour in India. I apologize to everyone who bought tickets to my shows but I can’t support this. Will have to go to Pakistan instead.
— Jeremy McLellan (@JeremyMcLellan) May 23, 2019
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 303 پر کامیابی حاصل کی۔ بی جے پی کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے کُل 350 نشستیں حاصل کیں۔
بھارت میں حکومت بنانے کے لیے لوک سبھا کی 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں، 1984 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی بھی پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔
