Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
تعلیمی نظام آئوٹ سورس ہونے کے بعد امتحانات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ منظوری دے دی گئی |

تعلیمی نظام آئوٹ سورس ہونے کے بعد امتحانات کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ منظوری دے دی گئی

کراچی : سندھ کے تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے مرحلہ وار آوٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی گئی۔سندھ کے تعلیمی بورڈز میں مرحلہ وار آوٹ سورس کرنے کا اطلاق نویں اور گیارویں کے امتحانات سے ہوگا ۔
دسویں اور بارہویں کے امتحانات پرانے نظام کے تحت ہوں گے۔آوٹ سورس کرنے کے لیے ٹینڈر محکمہ بورڈز و جامعات خود کرے۔
اس بات کا فیصلہ منگل کو سندھ کے چیئرمین تعلمی بورڈز کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت محکمہ بورڈز و جامعات کے وزیر اسماعیل راہو نے کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ ہر بورڈ کے اختیار میں ہوگا کہ وہ کیا چیز پہلے آؤٹ سورس کرے گا، آؤٹ سورس پیپر سیٹنگ، امتحانات کا انعقاد، ای مارکنگ اور نتائج پر محیط ہوگا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔