Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گلوکارہ میشا شفیع کا جج پر بھی کا الزام | زرائع نیوز

گلوکارہ میشا شفیع کا جج پر بھی کا الزام

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پرسماعت کرنے والے جج پرعدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے جج پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔

میشا شفیع نے اپنے وکیل فرہاد علی شاہ کی وساطت سے درخواست سیشن جج کو جمع کروائی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کرنے والے معزز جج جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ گواہان کے بیانات قلمبند کرتے وقت بھی موجودہ جج نے گواہان کوجوابات دینے میں معاونت کی، موجودہ جج میرے وکلا پربلاوجہ برہم بھی ہوئے۔ میشا شفیع نے استدعا کرتے ہوئے کہا سیشن جج لاہورہتک عزت کے دعوی کو دوسرے جج کے پاس ٹرانسفر کرنے کا فوری حکم دیں۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔