Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
صبا قمر قندیل بلوچ بن گئیں | زرائع نیوز

صبا قمر قندیل بلوچ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شیڈول کافی مصروف گزر رہا ہے، اپنی بولی وڈ فلم مکمل کرنے کے بعد اداکارہ اب قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامے ’باغی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

صبا قمر نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے اس ڈرامے میں اپنے کردار کی جھلک دکھائی، جہاں وہ بالکل قندیل بلوچ کی طرح نظر آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ صبا قمر ’باغی‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی آرہی ہیں، جن میں وہ ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ موجود ہیں۔

صبا اپنی ہر تصویر میں قندیل بلوچ کی ایک جھلک پیش کررہی ہیں اور ہر کسی کا یہی ماننا ہے کہ وہ اس کردار کے لیے بالکل پرفیکٹ انتخاب ہیں۔

ان کے علاوہ اس ڈرامے میں اداکار عثمان خالد بٹ بھی موجود ہیں، تاہم ان کے کردار کے حوالے سے ابھی تک کچھ سامنے نہیں آیا۔

ڈرامے میں خالد ملک بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

ڈرامہ ’باغی‘ اردو ون کی پیشکش ہے، جس میں غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کے موضوع کو پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ ڈان نیوز