Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ژالے سرحدی نے زندگی کے تلخ پہلو سے پردہ ہٹا دیا ! | زرائع نیوز

ژالے سرحدی نے زندگی کے تلخ پہلو سے پردہ ہٹا دیا !

کراچی :اداکارہ ژالے سرحدی نے ماڈل و میزبان متھیرا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی جسمانی صحت اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بات کی۔

ژالے سرحدی نے بتایا کہ لوگ اکثر ان سے غیر ضروری اور فضول سوال پوچھتے ہیں، مثال کے طور پر جب میں ان سے کہتی ہوں کہ میری ایک بیٹی ہے تو وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ’اچھا صرف ایک ہی بیٹی؟ کیوں؟ دوسرے بچے کیوں نہیں ہے؟۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’اب میں انہیں کیسے سمجھاؤں کہ میرے تین حمل ضائع ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے ہائپو تھائیرائیڈ (hypothyroid) ہے، اور یہ اس لیے نہیں ہوا کہ میں نے ڈائٹ یا ورزش کی تھی ۔