رابی پیرزادہ کے بعد اداکارہ ماریہ واسطی کی ویڈیو لیک

تنزانیہ میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا بھر میں ماریہ واسطی کے نام سے پہچان ملی جس نے نوے کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ورسٹائل اداکارہ ہونے کا ثبوت دیا، ڈرامہ ’سارہ اور عمارہ ‘ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں۔ انہوں نے 50 سے زائد ڈراموں میں کام کیے، مشکل کردار نبھائے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری کو نکھارا اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مایہ واسطی آج کل ترکی گھومنے کے لیے گئی ہوئی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 6 روز قبل پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو تجربہ کرنے کا مشورہ دیا،ماضی کی مقبول جوڑی اداکار رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی جیسی قدآور شخصیات کی بھانجی ہونے کی وجہ سے انہیں اداکاری رموز سیکھنے میں دقت نہیں ہوئی۔

گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تھی جس کے بعد نوجوان گلوکارہ اور اداکارہ نے انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور ایف آئی اے میں درخواست دائر کی البتہ اب ماریہ واسطی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکا شراب کی بوتل ہاتھ میں تھاما ہوا ہے اسی دوران ماریہ واسطی بھی بوتل لیے آتی اور جو کچھ کہتی ہیں وہ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: