Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران فاروق قتل کیس فیصلہ کن موڑ پر | زرائع نیوز

عمران فاروق قتل کیس فیصلہ کن موڑ پر

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت فاضل جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

ایف آئی اے نے عدالت کے سامنے تمام شواہد رکھتے ہوئے اعتراف کیا کہ فی الحال مزید شواہد نہیں مل سکے۔

عدالت نے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم کا 342کے تحت بیان قلمبند کرنے کا حکم دیا ساتھ یہ بھی ہدایت کی کہ ملزمان کو 10 اپریل تک ہر صورت سوالنامہ فراہم کیا جائے۔

عدالتی حکم کے مطابق آئندہ سماعت پر ملزمان کو سوالنامہ دیا جائے گا۔

گزشتہ 22 مارچ کو ہونے والی سمات

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں ایف آئی اے نے اعتراف کیا کہ وہ برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

https://zaraye.com/%DA%88%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D8%B1-%D8%B9%D9%85%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D9%82-%D9%82%D8%AA%D9%84-%DA%A9%DB%8C%D8%B3%D8%8C-%D8%A7%DB%8C%D9%81-%D8%A2%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%DB%92-%D8%A8%D8%B1/

ایف آئی اے حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں برطانیہ سے مزید شواہد تاحال نہیں مل سکے۔ عدالت نے ایف آئی اے سے 28 مارچ تک شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے کیس سے متعلق برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے مہلت طلب کر رکھی تھی جو 20 مارچ کو ختم ہو گئی ۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برطانیہ سے تاحال مزید شواہد موصول نہیں ہوئے جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان طلب کر لیا ۔

https://zaraye.com/mqm-imran-farooq-murder-case/

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کے شواہد مکمل ہونے کا بیان دیں گے جس پر سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی