ملک کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ کامران ٹیسوری نے بتا دیا

ورجینیا: صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری جو ان دنوں امریکہ کے نجی دورے پر ہیں نے ورجینیا کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر اچھے بُرے وقت میں اپنے آبائی وطن کا ساتھ دیتے ہیں ۔

اس وقت ملک کو ڈونیشن کی نہیں بلکہ انویسٹمنٹ کی ضرورت ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں ۔

پاکستانی امریکن بزنس کمیونٹی کو چاہیئے کہ اس نازک وقت میں وہ اپنے ملک کو جاری بحرانوں سے نکالنے کے لیے اہم کردار ادا کریں ۔ کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں ۔ شہر کو آئی ٹی سٹی میں تبدیل کر رہے ہیں۔

اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف واشنگٹن کے سابق صدر جانی بشیر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے گورنر کے ساتھ دوستانہ ماحول میں نہ صرف گفتگو کی بلکہ ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: