Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
2 چہروں والے عمران کو بے نقاب کرونگا: تنویر الیاس | زرائع نیوز

2 چہروں والے عمران کو بے نقاب کرونگا: تنویر الیاس

مظفر آباد : پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کیلئے استعمال کرتے ہیں، ان کے دو چہرے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہو چکے ہیں،عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا، عمران خان اپنے دیرینہ دوست کے جنازے تک میں نہیں گئے، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو اْسے وہ ماننے کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ یہ قومی اداروں پر ایسے حملے کررہا ہے جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب و لہجے کی مذمت کرتا ہوں ۔