Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی: آرٹس کونسل نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بڑی پابندی عائد کردی |

کراچی: آرٹس کونسل نے کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بڑی پابندی عائد کردی

 

آرٹس کونسل میں کرونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں داخلے کے لیے کوویڈ 19 ویکسین لازمی قرار دیا گیا ہے۔بغیر ویکسین کے آرٹس کونسل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر عمل درآمد یکم جولائی سے ہو گا ۔۔آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل میں ثقافتی سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں تاہم ہر قسم کے پروگرام اور کانفرنسوں میں شرکت کے لیے ویکسینیشین لازمی ہے ۔ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی ،ملازمین ، اساتذہ اور طلبہ کی ویکسنیشن کر دی گئی ہے ۔ احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل ملک بھر میں پہلا ادارہ ہے جس کے ہر فرد کو ویکسین لگائی گئی ہے ۔تاہم ممبران میں سے اگر کسی نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی وہ خود اور خاندان کے افراد کو یکم جولائی 2021ء سے قبل ویکسین لگوا دیں بصورت دیگر جب تک ویکسینیشین نہیں ہوتی آرٹس کونسل میں داخلہ بند رہے گا۔