Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا | زرائع نیوز

کراچی میں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا

کراچی:مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی اورکیک کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر محمد زبیرنے کہاکہ پوری قوم پراحسان ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنا کر دیا تھا،اگراس کی تعمیرنو میں گذشتہ ادوار میں غلطیاں ہوئی ہیں وہ اب نہیں ہونی چاہئیں، میاں نواز شریف کو 40 برس کی سیاست میں کئی بارمائنس کرنے کی کوشش کی گئی ان کا واپس آنا ضروری ہے ،دو سال پہلے ہمیں بڑی مایوسی تھی کہ وہ کیسے آئیں گے،آج بھی بڑے فیصلے نواز شریف کے بغیر نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان سمجھتے تھے کہ آرمی چیف وہ لگائیں گے،جلسے جلوسوں میں بھی عمران خان نے کوشش کی کہ یہ آرمی چیف نہ لگا سکیں لیکن آرمی چیف کا آخری فیصلہ نواز شریف نے کیا ،ہمارا ایک پتہ ابھی باقی ہے ۔