Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ورلڈ کپ وارم اپ، آئرلینڈ ویمن نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ کر دیا | زرائع نیوز

ورلڈ کپ وارم اپ، آئرلینڈ ویمن نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ کر دیا

کیپ ٹاؤن/ اسٹیلن بوش : آئرلینڈ ویمن نے آسٹریلیا ویمن کو 3 وکٹوں سے اپ سیٹ کر دیا۔ آسٹریلیا نے الیسا ہیلی 62، تہالیہ میک گرا 56 اور ایلسی پیری کے 40 رنز کی بدولت 168/5 اسکور کیا۔

آئرلینڈ نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ کپتان لارا ڈیلینی 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دریں اثناء انگلینڈ ویمن نے اپنے آخری وارم اپ میں نیوزی لینڈ ویمن کو 5 وکٹوں ہرا دیا۔ انگلش سائیڈ نے وائٹ فرنز کو 114/9 تک محدود کر دیا۔

کپتان سوزی بیٹس 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ سوفی ایکلسٹن نے تین، کیٹ کراس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 13.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔

اوپنر صوفیہ ڈنکلے نے 38 گیندوں پر ناقابل شکست 60 رنز بنائے۔ انگلینڈ ویمن اپنا پہلا میچ ہفتے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔