پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت کے نواحی علاقہ باڑا گیٹ میں نامعلوم افرادنے تشدد کر کے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز خواجہ سرا ساجد عرف نازو کو اس کی رہائش گاہ پر قتل کیا گیاجبکہ خواجہ سراکی بوری بند لاش پولیس نے اپنے قبضے میں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔پویس کا مزید کہنا تھا کہ لاش پرتشدد کے نشانات بھی پائے گئے جس سے واضح ہوتا ہے خواجہ سرا کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔قتل کے شعبہ میں پولیس نے میں 2 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اورگرفتار افراد میں مقتول خواجہ سرا کا مالک مکان بھی شامل ہے۔
