Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایس ایل فائنل، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف مساجد کو تالے لگا دئیے گئے | زرائع نیوز

پی ایس ایل فائنل، قذافی اسٹیڈیم کے اطراف مساجد کو تالے لگا دئیے گئے

لاہور: پی ایس ایل فائنل میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کی مساجد کو تالے لگا کر نماز پر پابندی عائد کردی۔

لاہور کے مقامی اخبار جہان پاکستان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پی ایس ایس فائنل کے لیے مساجد کو تالے لگا دیے، نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں واقع جامع مسجد سمیت تمام مساجد کو تالے لگا دئیے۔

مقامی انتظامیہ نے مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے پابندی کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کیے جارہے ہیں، انتظامیہ نے مساجد کو تالے لگا کر امام مسجد اور موذن کو پیر کے روز مسجد واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

داکٹر علامہ راغب حسین نعیمی اور مفتی محمد سلیم نے حکومت کے اس اقدام کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طواف کعبہ جیسا عظیم عمل بھی نماز کے وقت روک دیا جاتا ہے مگر پنجاب حکومت نے وہ کام کردکھایا جو کفار نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب مقامی علماء اور مذہبی شخصیات نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مساجد میں لگائی جانے والی سیلوں کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔