Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تمام قومیتوں کےلئے ایم کیوایم کے دروازے کھلے ہیں،مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

تمام قومیتوں کےلئے ایم کیوایم کے دروازے کھلے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل حل کیلئے سب کو مل کر آواز اٹھانی ہوگی،کراچی تمام قومیتوں کا شہر ہے، ایم کیوایم کے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پرسہراب گوٹھ اسکیم 33 سے تعلق رکھنے والے پختون عمائدین کی اقبال محسود کی سربراہی میں آمد ،سینئرڈپٹی کنوینرسید مصطفی کمال سے ملاقات کی ۔عمائدین میں مسلم لیگ (ن) پی ایس 126 کے سابق صدربخت منیرخان یوسفزئی،پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے حاجی ملا باران کاکڑ،جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے ملک حیدرخان سلطان خیل،خان بادشاہ،جہان آباد،غین اللہ محسود،انجمن احسن آباد ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر سید صفات،محمد آصف کے علاوہ درجنوں کارکنان شامل تھے۔

عمائدین نے سید مصطفی کمال کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سہراب گوٹھ کا علاقہ کراچی کیلئے ایک باب کی اہمیت رکھتا ہے لیکن وہاں کے مقامیوں پر ضروریات زندگی کی سہولیات کے باب بند کررکھے ہیں سڑکیں بدحالی کاشکارہیں،علاقہ مکین کو صاف پانی میسر نہیں یہاں کے مقامی دہاڑی پیشہ افراد ہیں انکے لئے 5000کے ٹینکر لینا ممکن نہیں یہاں نہ ہی سیورج کا کوئی نظام ہے نمازیوں کو بے حد مشکلات کا سامنا ہے۔انکا کہنا تھا۔

عمائدین کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان اپنی سیاسی دکان چمکانے میں مصروف عمل ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ کراچی کے عوام لسانیت میں پڑ کر بکھرے رہیں انہیں ڈراس بات کا ہے کہ ہم متحد ہوکرایک طاقت بن گئے تو وہ اپنی سیاست نہیں چمکا سکتے لیکن کراچی کی تعمیراب ہم کوملکر کرنی ہوگی اس کیلئے اپنے اندرکی لسانیت کو ختم کر کے ایک دوسرے کیلئے اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔آج ہماری آمد کا مقصد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت ہے۔

سید مصطفی کمال نے عمائدین کی آمد پر شکریہ ادا کئے ان کے مسائل تو جہ سے سنتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور جو مسائل اپنے بتائے وہ تمام مسائل پورے شہرکو درپیش ہیں او ران کے حل کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہے کراچی تمام قومیتوں کا شہر ہے اس کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر آواز اٹھانی اور عملی کوشش کرنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم ایک مڈل کلاس طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اس کا طرز سیاست یہی ہے کہ وہ ایک عام انسان کو ایوانوں کا حصہ بناتی ہے تاکہ وہ عام انسان کا درد محسوس کرتے ہوئے انکے مسائل کو حل کر سکے۔