کراچی : انقلابی شاعر حبیب جالب کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تیس برس بیت گئے ان کی برسی آج منائی جائے گی۔
حبیب جالب 28فروری1928ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے ۔غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب نے اپنی آنکھوں سے جو دیکھا اسے من و عن شاعری کے قالب میں ڈھال دیا نتائج سے بے پروا ہ ہو کر حبیب جالب نے ہر دور میں جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا ۔
حبیب جالب 12مارچ 1993ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔حبیب جالب کی وفات کے 16برس بعد انہیں ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے نوازا۔

