ایم کیو ایم لندن کے رہنما آفتاب بقائی کو عدالت نے جیل بھیج دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایم کیو ایم لندن کارکناں کی جانب سے کورنگی میں ریلی نکالنے کے مقدمے میں آفتاب بقائی کو 14 روزہ عدالتی ریماںڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی کورنگی میں ریلی نکالنے کے مقدمے میں بانی ایم کیو ایم کی تقریر کی پابندی کیخلاف درخواست دائر کرنے والے آفتاب بقائی کو پیش کیا۔

وکیل صفائی سعید غوری ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی آر میں آفتاب بھائی لکھا آفتاب بقائی کا نام نہیں ہے۔آفتاب بقائی گلستان جوہر میں رہتے ہیں ریلی کورنگی میں نکالی گئی تھی۔ آفتاب بقائی بیمار ہیں ان کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

کورنگی ریلی کے الزام میں گرفتار افراد رہا

عدالت نے آفتاب بقائی کو 14 روزہ عدالتی ریماںڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آفتاب بقائی کے گھرکونظر بند کرنے کی درخواست 13 جولائی مقرر کردی۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کیخلاف زمان ٹاؤن تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے گزشتہ روز عدالتی احکامات پر رہا کیے گئے ایم کیو ایم لندن کے 34 کارکنان کو ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تمام گرفتار کارکنوں کو سکھر سمیت اندرون سندھ کی مختلف جیلوں میں بھیجا جائے گا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru