پی ایس پی میں‌ شمولیت پر دباؤ، ایم کیو ایم رکن اسمبلی کی خودکشی کی کوشش

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد نے کہا ہے کہ گذشتہ پانچ روز سے پاک سرزمین پارٹی کے ذمہ داران فون کر کے دھمکی دے رہے ہیں، ایم کیو ایم نہیں چھوڑوں گا چاہیے مجھے قتل کردیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو قدم آج میں نے اٹھایا ہے اگر پہلے اٹھایا جاتا تو آج ایم کیو ایم بچ جاتی، پانچ دن سے پی ایس پی کے ذمہ داران کے فون آرہے ہیں ہوسکتا ہے آج کے فیصلے کے بعد میری لاش ملے۔

جمال احمد نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں نہیں جاؤنگا میرے پاس خودکشی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں تھا، شیخ صلاح الدین بھائی میرے گھر آئے گھر والوں کو تمام معاملے سے آگاہ کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شمولیت سے انکار کے بعد خدشہ تھا کہ کسی وقت بھی سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں اٹھا لیا جاؤں گا، شمولیت کے لیے آنے والے فون پر کہا کہ ٹھیک ہے سودا منظور ہے بس میرے بچے بچ جائیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔