Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے غداری کی اور ڈرائی کلین کا سلسلہ بند کروایا، مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے غداری کی اور ڈرائی کلین کا سلسلہ بند کروایا، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضال سید نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی بحران کو وجہ قرار دیا اور آئندہ مصطفیٰ کمال کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے دھواں دھار پر کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار پر سنگین الزامات عائد کیے جن میں اُن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے انیس قائم خانی سے اکیلے میں ملاقاتیں کر کے پی ایس پی میں شمولیت کے پیکجز دریافت کیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہر چیز کا الزام پاک سرزمین پارٹی پر عائد کرتے ہیں، میں سوال کرتا ہوں کیا کامران ٹیسوری کے پاس فاروق ستار کی جو ویڈیوز ہیں وہ ہم نے دیں، ہم نے بولا تھا کہ آپ لوگ آپس میں تنازعات کھڑے کریں اور علیحدہ علیحدہ جلسے کریں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کو پہلے بہت معصوم آدمی سمجھتا تھا مگر اب معلوم ہوا کہ وہ قابل اعتبار نہیں اور وہ بہت چھوٹا شخص ہے اور ایسے شخص کے لیے پاک سرزمین پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہم ایسے لوگوں پر اپنے دروازے بند کرتے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے مجھ سے ملاقات کی اور بتایا کہ وہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کے نام اور پتنگ کی وجہ سے مہاجروں کے جذبات سے کھیلں گے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار کے لیے پی ایس پی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہوگئے اور اب وہ ہمارے پاس آنا بھی چاہیں تو نہیں آسکتے، ہم ایسے شخص کو اپنی پارٹی میں نہیں لے سکتے جس نے ایک رات کی گرفتار ی برداشت نہیں کی اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹی پر قبضہ کرتے ہوئے اپنے قائد سے غداری کی۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔