Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بھارت کو منہ توڑ جواب !27 فروری کو ’’سرپرائز ڈے ‘‘ کے 4سال مکمل | زرائع نیوز

بھارت کو منہ توڑ جواب !27 فروری کو ’’سرپرائز ڈے ‘‘ کے 4سال مکمل

اسلام آباد : بالاکوٹ پربھارتی فضائیہ کے بزدلانہ حملہ اورپاک فضائیہ کی بھرپورجوابی کارروائی کو چار سال مکمل ہوگئے ۔

27 فروری پاکستانی فضائیہ کی شاندار فتح اور بھارتی شرمندگی کا دن،پوری قوم اپنے بہادر، پروفیشنل اور ناقابل تسخیر فوج بلخصوص پاک فضائیہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،یہ دن پاک فضائیہ اور پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے جس میں پاکستان نے اپنے دشمن کے دانت کھٹے کردیے تھے۔

اس کارروائی میں پاکستان ایئر فورس کے ہاتھوں ذلت نے بھارتی فضائیہ کی بالادستی کے جھوٹے بھرم اور وزیراعظم مودی اور آر ایس سی کے جنگی جنون کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا ۔

14فروری 2019 کو پلوامہ میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے پاکستان کے اندر فضائی حملہ کیا جس کا پاک فضائیہ نے بھرپورجواب دیا، پاک فضائیہ نے دوبھارتی لڑاکاطیاروں کومارگراکر اپنی بہترین عسکری اورتکنیکی مہارت وبالادستی کا ثبوت دیا ۔

14 فروری 2019 کو بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے ایک نوجوان لڑکے نے کشمیریوں پربھارتی ظلم و جبر کے جواب میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو پلوامہ میں بھارتی پیراملٹری پولیس (سی آر پی ایف ) کے 78 بسوں کے قافلے کے قریب دھماکہ سے اڑادیا ،اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے 40 اہلکار ہلاک ہوگئے۔اس حملے کے کچھ ہی لمحوں بعد بھارتی میڈیا اور نریندر مودی کی حکومت نے تحقیقات اور تفتیش کے آغاز سے پہلے ہی پاکستان کو فوری طور پر مورد الزام ٹھہرایا اور میڈیا میں جنگی جنون پیدا کیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے اپنے ہی فوجیوں کو جان بوجھ کر ہلاک کرکے پلواما ڈرامہ کا آغاز کیا اور میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی ترویج کی ۔ بھارتی فضائیہ نے 26 فروری، 2019 کو بالاکوٹ کے قریب ایک فضائی کارروائی کی اور دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں عسکریت پسندوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ۔

بھارت نے اس کارروائی میں 300 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا جھوٹا اوربے بنیاددعویٰ بھی کیا لیکن اس حوالہ سے کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

بھارتی فضائیہ کو اس کارروائی کیلئے 20 میراج لڑاکا طیاروں، ایئرکرافٹ کیٹرنگ سپائس 2000 اور فضا بر دوش ارلی وارننگ سسٹم کی معاونت بھی حاصل تھی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق حملہ کی منصوبہ بندی اور ہدف کو نشانہ بنانے کیلئے مصنوعی مشقوں کے باوجود بھارتی فضائیہ اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہی۔دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق پلوامہ حملہ مکمل طور پر رچایا گیا ڈرامہ تھا، یہ سوالات بھی اہم ہیں کہ اتنے بڑے فوجی قافلہ کی روٹ پر معمول کے طریقہ کار کے مطابق بارودی مواد کی تلاش معائنہ اورکسی مشکوک سرگرمی کی روک تھام کی کارروائی کیوں نہیں کی گئی، حکام نے یہ بات کیوں نظر انداز کی کہ 78 بسوں پر مشتمل ایک بڑا فوجی قافلہ ایک پرکشش ہدف ہوسکتا ہے۔

سینٹرل ریزرو پولیس پولیس(سی آر پی ایف) نے وزارت داخلہ سے ان فوجیوں کو فضائی راستے کے ذریعہ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی تاہم اس درخواست کوکوئی وجہ بتائے بغیر قبول نہیں کیاگیا۔حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت انتخابی فوائد حاصل کرنا چاہتے تھے کیونکہ اپریل/ مئی 2019 میں بھارت میں عام انتخابات ہونے جارہے تھے ، اس واقعہ کے بعد بی جے پی کی قیادت نے انتخابی مہم کے دوران پاکستان کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کی اور ایک جنگی جنون کا ماحول پیدا کیا ۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ ایک ہائپر نیشنلسٹ اور انتہا پسند مذہبی جنونیت کے فلسفہ پر عمل پیرا سیاسی جماعت ( بی جے پی)نے بھارت میں فاشزم اور زینوفو یا کو فروغ دیا ہے ،اس جماعت کا خیال تھا کہ بالاکوٹ حملہ کی طرح کے اقدامات کو انتخابی کارڈ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔