پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹ کیساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیئے۔
ماس ٹرانزٹ ایکٹ کے تحت بی آر ٹی کوریڈور کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کا آپریشن ممنوع ہے، ری سٹرکچرنگ پروگرام کے تحت 503 خستہ حال بسوں کو سکریب کیا جاچکاہے۔
ایک ہفتے کے بعد کوریڈور کے ساتھ چلنے والی بسوں، منی بسوں کو ضبط کیا جائیگا، بی آر ٹی منصوبے میں خستہ حال بسوں کو سکریب کرنے کیلئے 2ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔
